مہوش، ماہرہ اور مایا کو کاسٹ کرنے کیلئے پروڈکشن ہاؤسز سرگرم

صف اول کی پاکستانی اداکاراؤں مہوش حیات، ماہرہ خان اور مایا علی کو کاسٹ کرنے کیلئے متعدد فلم پروڈکشن ہاؤسز سرگرم ہوگئے۔ان اداکاراؤں نے اپنے معاوضوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ماہرہ خان ایک کروڑ، مہوش حیات 70 سے 80 لاکھ اور مایا علی 60 سے 75 لاکھ روپے ڈیمانڈ کرنے لگ گئی ہیں۔ایک پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤس نے 2 نئی فلموں ’’لندن نہیں جاؤں گی ‘‘اور’’لو گرو ہو جا شروع‘‘ کیلئے مہوش حیات، ماہرہ خان، مایا علی سے رابطے کئے ہیں۔ کاسٹ فائنل ہونے پر فلموں کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.