پریانکا چوپڑا کی مبینہ نئی بھابی کی تصاویر سامنے آ گئیں

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی اشیتا کمار کے ساتھ منگنی ہوئی اور وہ اپریل 2019ء میں شادی کرنے والے تھے مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہ منگنی ٹوٹ گئی۔یہ سدھارتھ کا دوسرا معاشقہ تھا جو شادی سے پہلے ہی انجام کو پہنچا۔ اب انہیں ایک تیسری لڑکی کے ساتھ دیکھا جا رہاہے۔سدھارتھ کو اس لڑکی کو امبانی خاندان کی ایک تقریب میں پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں نے ایک جیسے رنگ کے لباس پہن رکھے تھے اور اکٹھے فوٹوگرافر کو تصاویر بھی دیتے رہے۔بعد ازاں اس لڑکی کی شناخت سامنے آئی اور معلوم ہوا کہ وہ سائوتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم اوپادھیایا ہیں، جو کہ اب پریانکا چوپڑا کی بھابی بننے جا رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر سدھارتھ اور نیلم کی تصویر ’وائرل بھیانی‘ نامی اکائونٹ سے پوسٹ کی گئی۔ اس اکائونٹ سے بالی ووڈ کے ستاروں کی خصوصی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔ تاہم جب ان دونوں کی تصویر پوسٹ کی گئی تو انٹرنیٹ صارفین کو شاید کچھ برا لگا۔رمراٹھے نامی شخص نے لکھا کہ ’’مفت خوری کرنے پہنچ جاتے ہیں بالی ووڈ والے اور ان کے رشتہ دار۔‘‘ اس شخص کا مطلب امبانی خاندان کی ہر تقریب میں بالی ووڈ ستاروں کا جھمگھٹا ہونے سے تھا۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ ’’کیا یہ ’لوزر‘ اس قابل ہے کہ اس کی تصویر اس اکائونٹ سے پوسٹ کی جائے؟‘‘لیمباگھنی نامی صارف نے لکھا کہ ’’2ناکام منگنیوں کے بعد دیدی(بہن) نے اسے تیسرا شکار دلا دیا ہے۔ ‘‘

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.