کراچی یونیورسٹی طالبہ مصباح کے قاتل گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے چھاپہ مار کر 2ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈکیت طالبہ مصباح کے قتل میں ملوث ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایسٹ پولیس نے سہراب گوٹھ میں الاآصف اسکوائر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور2 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان 3اکتوبر کو موچی موڑ کے قریب طالبہ کے قتل میں ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت نے 3 اکتوبر کو نجی یونیورسٹی کی طالبہ مصباح اطہر کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے سمیت اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کی طالبہ مصباح 3 اکتوبر کی صبح7بجکر5منٹ پر اپنے والد کے ساتھ گھر سے کار میں بیٹھ کر اسٹاپ پر یونیورسٹی کے پوائنٹ کا انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان ا?ئے اس کے والد سے لوٹ مار کی اور دوران فرار فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی مصباح کی آنکھ کے قریب لگی اوروہ شدید زخمی ہوئی تاہم بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔واقعے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ واردات کے دوران چھینے گئے موبائل فون کی لوکیشن سہراب گوٹھ افغان بستی کے قریب آئی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.