اداکارہ میرا کی صحتیابی کی خوشی میں دبئی میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

لالی ووڈ سٹار میرا کی صحتیابی کی خوشی میں دبئی میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ شوبز میں دلچسپی رکھنے والے مقامی شہریوں نے بھی شرکت کی ۔ شرکاء کی جانب سے میرا کو ان کی صحتیابی پر مبارکباد دی گئی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ تقریب میں شرکت والوں نے اداکارہ میرا کو پھولو ں کے گلدستے اور تحائف بھی پیش کئے ۔ میرا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علالت کے دوران صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کی شکر گزار ہوں اور ان کی محبتوں کو ساری زندگی فراموش نہیں کر سکوں گی ۔اداکارہ میرا نے صحتیابی کے بعد دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں بھی شرکت کی ۔

You might also like

Comments are closed.