برطانوی شاہی جوڑا آج شب ساڑھے نو بجے پاکستان پہنچے گا

برطانوی شاہی جوڑا آج پیر کی شب ساڑھے نو بجے پاکستان پہنچے گا،پرنس ولیمز اور کیٹ مڈلٹن کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائیگا،وفاقی وزیر، حکام دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام شاہی جوڑے کا استقبال کریں گے ،نور خان ایئر بیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا،منگل کو شاہی جوڑے کی صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان ملاقاتیں ہوں گی ۔ ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بچوں کے بغیر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے،برطانوی شاہی جوڑے کے ہمراہ محافظین اور طبی ماہرین کے علاوہ 40 سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا نور خان ائیر بیس پہنچے گا،پرنس ولیمز اور کیٹ مڈلٹن کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائیگا،وفاقی وزیر، حکام دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام شاہی جوڑے کا استقبال کریں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ نور خان ایئر بیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا،منگل کے روز شاہی جوڑے کی صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان ملاقاتیں ہوں گی ۔ذرائع کے مطابق شاہی جوڑا سیکٹر ایف سیون میں ایک خواتین کے کالج کا دورہ کریگا،منگل کے روز ہی شاہی جوڑا ایک غیر سرکاری تنظیم کے توسط سے عوام سے ملاقاتیں کریگا۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے دن کا اختتام شاہی جوڑے کی جانب سے پاکستان مونومینٹ کے دورے پر ہو گا،دورے کے تیسرے دن شاہی جوڑا لاہور روانہ ہو گا،بدھ کے روز دورہ لاہور کے دوران برطانوی شاہی جوڑا ایس او ایس ولیج, ایچیسن کالج اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق شاہی جوڑے کا بدھ کے روز ہی بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان جانے کا امکان ہے ،برطانوی شاہی جوڑابدھ کے روز اسلام آباد واپس پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کوپرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن چترال روانہ ہوں گے،برطانوی شاہی جوڑا چترال میں مقامی افراد سے بھی ملاقاتیں کریگا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو ہی برطانوی شاہی جوڑے کا درہ خیبر اور قلعہ خیبر کا دورہ متوقع ہے،درہ خیبر اور قلعہ خیبر کا دورہ بہتر موسمیاتی حالات سے مشروط ہو گا۔ ذرائع کیم طابق برطانوی شاہی جوڑا رات کو واپس وفاقی دارلحکومت پہنچے گا،دورکے آخری روز جمعہ کے دن شہزداہ ولیمز اور کیٹ مڈلٹن کا فیصل مسجد کا دورہ متوقع ہے جس کے بعد دوپہر کے وقت برطانوی شاہی جوڑا برطانیہ واپس روانہ ہو جائیگا۔

You might also like

Comments are closed.