وزیراعظم عمران خان ملک کو صحیح سمت میں لیجا رہے ہیں،ظفر اقبال

امریکی نژاد پاکستانی گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری میں پاکستان کا نام مذید بلند کردیا ہے۔ اس وقت پاکستانی معیشت مستحکم ہونے جا رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان ملک کو صحیح سمت میں لے جارہے ہیں۔ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ عمران خان کی بصیرت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی وزیر اعظم عمران خان کے پاکستان کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے خوش ہے۔خاص کر کرپشن کے خلاف مہم جاری رہنی چاہیے۔

You might also like

Comments are closed.