عاصمہ جہانگیر کو ٹربیوٹ پیش کرنے کیلئے اجوکا تھیٹر کا نیا کھیل

اجوکا تھیٹر نے پاکستان کی نامور وکیل اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ عاصمہ جہانگیر(مرحومہ) کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک فکر انگیز کھیل ”سائرہ اور مائرہ“ تیار کیا ہے جس کا پریمئیرشو ہفتہ انیس اکتوبر کی شام الحمرا ہال نمبر2مال روڈ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم کے تحریر کردہ اس کھیل میں عاصمہ جہانگیر کے چند مشہور مقدمات اور سچے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے جبکہ اجوکا ایکٹنگ کلاس سے فارغ التحصیل باصلاحیت نئے فنکاروں کو پرفارمنس کا موقع دیا گیا ہے تاکہ نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہوسکے۔ ڈائریکٹر شاہد ندیم کے مطابق ”سائرہ اور مائرہ“ مدیحہ گوہر کے تھیٹر گروپ اجوکا کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کی زندگی اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیلئے بنایا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی اس ڈرامے کوعاصمہ جہانگیر کانفرنس کیلئے خصوصی طور پر تحریر کیا گیا ہے جس کا انعقادAGHSلیگل ایڈ گروپ کے زیراہتمام کیا جارہا ہے۔ کھیل کی ریہرسلز ان دنوں اجوکا تھیٹر کے آفس میں جاری ہیں جس میں تمام فنکار اپنے کرداروں، مکالموں اور باڈی لینگوئج کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.