اداکارہ نادرہ چودھری کے اسٹیج ڈرامے ’’پردیسی ڈھولا‘‘میں ڈانس پرفارمنس کے چرچے

فلم واسٹیج کی معروف اداکارہ نادرہ چودھری کے اسٹیج ڈرامے ’’پردیسی ڈھولا‘‘میں ڈانس پرفارمنس کے چرچے ،تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادرہ چودھری ان دنوں موتی محل تھیٹرراولپنڈی میں جاری اسٹیج ڈرامے ’’پردیسی ڈھولا‘‘میں اپنی لازوال اداکاری اورڈانس پرفارمنس سے شائقین کے دلوں کوگرما رہی ہیں،جس کے لئے نادرہ چودھری نے خصوصی طورپرآئٹم سونگزتیارکئے ہیں،ایک ملاقات کے دوران نادرہ چودھری نے کہا کہ ان کی ڈانس پرفارمنس میں نکھار شائقین کی طرف سے ملنے والی داد اورتالیوں کی گونج سے ہی آتا ہے،انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے پرستاروں کی خواہشات کومدنظررکھتے ہوئے ہی ڈانس پرفارمنس دیتی ہوں،یہ اسٹیج ڈرامہ ملک برادران کی پیشکش ہے،تحریروہدایات عدنان رضا نے دی ہیں جبکہ کاسٹ میں نادرہ چودھری کے ساتھ ساتھ ایشاء منی،سونیا لعل،شگفتہ قریشی،لائبہ ملک،حراچودھری،آصف چٹا،افتخارراہی،منا بھائی،شاہدبھولا،زاہدبھٹی ،زیروزیروسیون،حمیدبابرودیگرشامل ہیں۔

You might also like

Comments are closed.