پولیس مقابلہ میں زخمی ملزم ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ہتھکڑیوں سمیت فرار

سرگودھا پولیس کی زیر حراست چوری ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں ملوث مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ملزم ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گیا جس میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ کاروائی کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق چوری ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ظفر کو چند روز قبل شیخوپورہ کے مبینہ پولیس مقابلہ سے زخمی حالت میں گرفتار کیا اور ملزم ظفر سکنہ شیخوپورہ کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا کر پولیس کا پہرہ لگا دیا گیا۔مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی سرگودھا پولیس کا ملزم ڈی ایچ کیو سے پولیس کے پہرہ باوجودفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خطرناک ملزم کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی جوملزم کی تلاش میں چھاپے جاری ہے۔ملزم شیخوپورہ کا رہائشی ہے اس لئے متعلقہ تھانہ کو بھی مطلع کر دیا گیا۔ڈی پی او کے حکم پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم طفر کے فرار میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی۔

You might also like

Comments are closed.