بین الاقوامی

امارات میں زائدالمیعاد قیام کرنے والوں کے ویزوں کی رعایتی مدت میں مزیدتوسیع

متحدہ عرب امارات نے زایدالمیعاد قیام کرنے والے غیرملکیوں کے ویزوں کی رعایتی مدت میں 31 دسمبر 2020 تک توسیع کردی ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق جن غیرملکیوں کے ویزوں کی میعاد یکم مارچ 2020 سے قبل ختم ہوچکی ہے،انھیں زاید المیعاد قیام پر جرمانوں سے مستثنی قرار دے دیا گیا ہے لیکن اس کی شرط یہ ہوگی کہ وہ ملک سے واپس چلے جائیں۔یو اے ای کے ڈائریکٹرجنرل برائے غیرملکی امور اور بندرگاہیں میجر جنرل سعید رکن الرشیدی نے کہا کہ اس توسیع کا مقصد خلاف ورزی کے مرتکبین کو سال کے اختتام تک ملک میں رہنے کے قابل بنانا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: