وجدان نے کیا ایک تاریخی سیمینار

0

ادبی و ثقافتی تنظیم وجدان کی طرف سے صوفیا اور خدمت خلق کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔اس سیمینار میں جناب قاسم علی شاہ، ڈاکٹر طارق شریف پیرزادہ اور ڈاکٹر صغرا صدف نے برصغیر خصوصا پنجاب میں صوفیا کرام کی خدمت خلق کے حوالے سے بھرپور گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی زندگی کو صوفیا کے عمل سے جوڑ کر معاشرے میں اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانا چاہیے ۔مقررین نے کہا کہ صوفیوں نے کبھی ذات پات اور عقائد کی بنیاد پر خلقت میں تے تمیز نہیں کی۔۔تصوف کی اساس میں تمام مذاہب کی سچائیاں شامل ہیں۔مگر اس کا آغاز غار حرا سے ہوتا ہیے ۔ صدر وجدان نبیل نجم نے نظامت کی۔صوفی گلوکارہ شبانہ عباس نے عارفانہ کلام پیش کرکے ڈھیروں داد سمیٹی۔عرفان اور سلوک سے دلچسپی رکھنے والے اشخاص نے اس محفل میں بھرپور شرکت کر کے اسے یادگار بنادیا۔۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: