گلوکار محسن عباس نے اپنی روح ویڈیو ریلیز کردی

0

گلوکار محسن عباس نے اپنی روح ویڈیو ریلیز کردی۔ ویڈیو کے میوزک اور ڈائریکٹر فراز کھوسہ ہیں۔ محسن عباس نے ویڈیو لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ روح میں نے چار سال پہلے لکھا تھا ۔جب مجھے فراز کھوسہ ملے تو اس کو باقاعدہ شکل دے دی ۔
ایک سوال کے جواب میں محسن عباس نے کہا کہ زندگی میں بہت آزمائشیں آئی ہیں لیکن یہ اللہ پاک کا آپ پر خاص کرم ہوتا ہے کہ آپ اس کی آزمائش پر پورا اتریں آزمائش آپ کو اللہ کے نزدیک کردیتی ہے ۔میں اللہ کا لاکھ لاکھ شکرگزار ہوں۔میں کسی بھی چیز کو کرائسیس نہیں سمجھتا۔ فلم لوڈ ویڈنگ کے لیے اس سال میں نے بیسٹ لیریسیسٹ کا ایوارڈ جیتا،بیسٹ سنگر کا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔ایوارڈز مجھے ان سب مشکل حالات کے بعد ملے ہیں۔ نجی زندگی میں امتحان تھا بس گزر گیا۔ مجھے اتنے ہی پیسے چاہیے اور کمانے ہیں جتنوں سے میرے گھر کا گزارہ ہوسکے۔ میرے لیے ڈبل خوشی کا دن کے کیونکہ میرا گانا بھی آیا ہے اور فلم باجی بھی آج کے ہی روز سنیما میں پھر سے لگنے جارہی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: