بین الاقوامی

اماراتی ائیر لائن اتحادکا اسرائیل کیلئے نئے فضائی روٹ کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے اسرائیل کی اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے مرکز تل ابیب کیلئے سال بھر روزانہ کی بنیاد پر مسافر پروازوں کو چلانے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایئرلائن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نئے فضائی روٹ کا باقاعدہ آغاز 28 مارچ 2021 سے ہوگا۔اس روٹ کیلئے ابوظہبی سے پروازوں کی روانگی کو چین، ہندوستان، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت اتحاد نیٹ ورک کی پروازوں کے ساتھ باسہولت وقت کے مطابق روانہ کیا جائے گا۔اتحاد گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد البولوکی کا کہنا تگا کہ دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کے بعد اتحاد ایئرویز کو ان اہم شہروں کے درمیان براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ان پروازوں کا آغاز ایک تاریخی موقع ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: