دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں پاکستان کا نمبر گم

0

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی 107 ممالک کی فہرست میں پاکستان 104 واں نمبر پر آگیا،،دوسری جانب جاپانی پاسپورٹ زیادہ ممالک تک بغیر ویزا رسائی کیساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا دوسرا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے

عالمی ادارے ہنلے اینڈ پارٹنرز نے دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ 107 ممالک کے کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 104 ہے۔پاکستان صرف جنگ زدہ ملکوں افغانستان، شام اور عراق سے بہتر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے صرف 32 ممالک بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں یا پھر وہاں پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ صومالیہ، لیبیا، یمن اور فلسطین جیسے ممالک کی درجہ بندی پاکستان سے بہتر ہے۔

دوسری جانب جاپانی پاسپورٹ دنیا میں سب سے زیادہ ممالک تک بغیر ویزا رسائی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو دنیا کے 191 ممالک کا دورہ کرنے کے لیے کم از کم پیشگی ویزہ کی ضرورت نہیں ہے۔

فہرست میں 190 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا دوسرا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔جرمنی اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہیں ۔ فن لینڈ اور اٹلی چوتھے نمبر پر ہیں۔ ڈنمارک کا پانچواں نمبر ہے،سوئیڈن اور فرانس کے پاسپورٹ چھٹے نمبرپر موجود ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: