ترکی زلزلے سے لرز اُٹھا

0

ترکی، شام، جیورجیا اور امریکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ترکی میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 55 منٹ کر زلزلہ آیا۔ زمین لرزنے کے بعد ترکی کے عوام خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر چلے گئے۔ ترکی کےزلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6-8 ریکارڈ کی گئی،، تاہم زلزلے کا مرکز ترکی کے شہر ایازگ سے چالیس کلومیٹر دور تھا۔

ترکی کے مشرقی علاقے زلزلے سے شدید متاثر ہوئے،،،اب تک متعدد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی اور لاپتہ ہیں،،،ترک حکومت نے زلزلے کے فوری بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کردیے جبکہ سپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کی وجہ سے بھی مزید زلزلہ آسکتا ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: