بین الاقوامی صحت

24گھنٹوں میں 3321 ہسپانوی شہری کورونا کا شکار

اسپین میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، 24گھنٹوں کے دوران تین ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ملک اسپین میں کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے گزشتہ ہفتے 1082 افراد کی جان لی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار تین سو اکیس مزید افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے کا کہنا تھا کہ اسپین میں مجموعی طور پر کورونا کے 1496864 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک کل 41253 افراد کرونا وائرس کے باعث موت کا شکار ہوئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: