قوی خان،سہیل احمد اور جواد وسیم کی سڈنی میں شاندار پرفارمنس

0

آسٹریلیا میں پاکستانی فنکاروں قوی خان،سہیل احمد اور جواد وسیم نے اپنی شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔
کوچہ ثقافت کے زیر اہتمام احتساب اور آمنے سامنے کے عنوان سے دو شو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منعقد کئے گئے۔روکڈل ٹاون ہال سڈنی میں ہونے والے اس شو میں پاکستان کے نامور آرٹسٹ قوی خان ،سہیل احمد اور جواد وسیم نے اپنی زبردست پرفارمنس دی، جسے ہال میں موجود افراد نے خوب سراہا اور فنکاروں کو دل کھول کر داد دی ۔شو کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان محمد اشرف اور سابق مئیر روکڈل ٹاؤن شوقیت مسلیمینی تھے۔

سڈنی میں قونصل جنرل آف پاکستان محمد اشرف سمیت آسٹریلوی سیاسی اور سماجی شخصیات اس شو سے خوب خوب لطف اندوز ہوئے۔

کوچہ ثقافت کے بانی جاوید نظر نے کہا کہ اس شو کی کامیابی اصل میں پاکستانی آرٹسٹوں کی کامیابی ہے۔ وہ گذشتہ کئی سالوں سے کوچہ ثقافت کے بینر تلے مختلف قسم کے ثقافتی شو منعقد کرتے رہتے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

"آمنے سامنے” کے عنوان سے سیشن میں قوی خان، سہیل احمد اور جواد وسیم نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا نقشہ کھینچا اور خوب داد لی۔

اداکار قوی خان کا یہ آسٹریلیا کا تیسرا وزٹ تھا لیکن اس بار انہوں نے سہیل احمد اور جواد احمد کے ساتھ ایک کھیل میں پرفارم کیا جس پر وہ خاصے خوش تھے۔

آسٹریلیا میں قیام پزیر عظمیٰ گیلانی پاکستان کی نامور آرٹسٹ ہیں۔ انہوں نے بھی قوی خان، جواد وسیم اور سہیل احمد کے ساتھ سٹیج پر سیر حاصل گفتگو میں حصہ لیا۔

قونصل جنرل آف پاکستان محمد اشرف اور سابق مئیر روکڈل ٹاون ہال نے کوچہ ثقافت کے بانی جاوید نظر کی جانب سے اس طرح کی ثقافتی سرگرمیوں کو سراہا اور کی تعریف کی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: