نئے جرمن امیگریشن ایکٹ کا نفاذ

0

جرمنی میں رواں ماہ سے نئے امیگریشن ایکٹ کا اطلاق ہو گیا ہے۔ یہ قانون غیر ملکی ہنرمند افراد کے لیے جرمنی میں ملازمت حاصل کرنے کا عمل آسان بنا دے گا۔ نئے قانون کے اطلاق کے بعد غیر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کے لیے بھی، جنہوں نے ووکیشنل ٹریننگ (پیشہ ورانہ تربیت) یا غیر درسی تربیت حاصل کر رکھی ہو، جرمنی میں ملازمت اور رہائش اختیار کر سکیں گے۔ مستقبل میں صرف یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل افراد ہی نہیں بلکہ پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والے کارکن بھی جرمنی میں کام کر سکیں گے۔ پیشہ ورانہ تربیت کے حامل افراد کے لیے کسی مخصوص شعبے میں کام کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اب ایسے تربیت یافتہ افراد اپنی تعلیم سے متعلقہ کسی بھی شعبے میں کام کر سکیں گے۔ یورپی شہریوں کو ترجیح دینے کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: