جم کے بغیر نہیں رہ سکتی، رباب ہاشم

0

اداکارہ رباب ہاشم نے کہا کہ وہ جم کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 10سال کی عمر میں میزبانی شروع کی ،سیلف گرومننگ بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے 2015ء میںگریجویشن کے بعد اپنے پہلے ڈرامے میں خود کو سکرین پر دیکھا تو انہیں اچھا نہیں لگا اور پھر انہوں نے دو تین سال تک خود پر بہت توجہ دی وزن کم کیا اور روزانہ کی بنیاد پر ورک آئوٹ کیا اور اب وہ جم کے بغیر نہیں رہ سکتیں، ڈرامہ سیریل’’میں ماں نہیں بننا چاہتی‘‘ کے ٹائٹل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پر لوگوں نے بہت برا بھلا کہا لیکن اس موضوع کو ابھارنے کے لیے ڈرامے کا ایسا نام رکھنا پڑا اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے، فیمیزم بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ عورتوں اور مردوں کا مقابلہ نہیں کر نا چاہیے دونوں مختلف ہوتے ہیں اس لیے جو خواتین کرنا چاہتی ہیں وہ کریں اور جو مرد کرنا چاہتے ہیں وہ کریں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: