شیشے کی طرح شفاف دل رکھنے والے دوست میری کمزوری ہیں‘ ریشم

0

نامور اداکارہ ریشم نے کہاہے کہ شیشے کی طرح شفاف دل رکھنے والے دوست میری کمزوری ہیںاور میرے حلقے میں ایسے ہی لوگ موجودہیں ،وقت اچھاہویا برا گزر ہی جاتا ہے اس لئے اداس اور افسردہ ہونے کی بجائے زندگی کو بھرپور انجوائے کرنا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ دوہرامعیار اپنانے اور منافقت کرنے والے لوگوں سے سخت چڑ ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں ایسے لوگوں سے کوسوں دور رہتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اصل خوبصورتی انسان کے اندرہوتی ہے جو آپ کے ظاہری حسن کو بھی چار چاند لگا دیتی ہے ۔ ریشم نے کہا کہ آج کے دور میں آپ کو منافقت نہ کرنے اور شیشے کی طرح شفاف دل رکھنے والے دوست مل جائیں تو یہ کسی نعمت سے کم نہیں اور میں اس معاملے میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: