بین الاقوامی صحت

امریکامیں کرونا وائرس کے گھروں پر ٹیسٹ کی منظوری دے دی گئی

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کے گھروں پر ٹیسٹ کی منظوری دے دی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق صارفین گھر پر ہی خودٹیسٹ کرسکیں گے اور نتیجہ بھی 30 منٹ میں مل جائیگا۔امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گھروں پر کورونا ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹ کی منظوری بڑی پیشرفت ہے۔ایف ڈی اے نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کٹ 14سال سے زیادہ عمر کیافراد کے ٹیسٹ کے لیے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گھر پر کورونا ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹ ڈاکٹر کا نسخہ دکھانے پر ہی فراہم کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: