ٹک ٹاک  سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک بڑی مشکل میں پھنس گئیں

0

ٹک ٹاک  سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک بڑی مشکل میں پھنس گئیں،

دونوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی، عدالت نے متعلقہ تھانے کو نوٹس جاری کر دیئے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے دونوں سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

پولیس حکام نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ عدالت پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور دونوں سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

سیشن کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے اور کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: