کامیڈین کنگ امان اللہ کا تعزیتی ریفرنس 11مارچ کو ہوگا

0

لاہور آرٹس کونسل اور کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کامیڈی کنگ امان اللہ خان کا تعزیتی ریفرنس 11مارچ بروز بدھ سہ پہر تین بجے الحمراء میں ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں شوبز انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے کہا کہ امان اللہ خان کی پاکستانی اسٹیج کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں ان کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ان کی فن زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقار زلفی نے کہا کہ امان اللہ خان کامیڈی کی یونیورسٹی تھے ان کے شاگردوں نے ان کے فن کو آگے بڑھایا اور بڑھا رہے ہیں۔لاہور آرٹس کونسل سے امان اللہ اور امان اللہ کا لاہور آرٹس کونسل سے گہرا رشتہ ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: