آسٹریلیا کے وزیرداخلہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

0

آسٹریلیا کے وزیرداخلہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر داخلہ پیٹر ڈٹن میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی۔ پیٹر ڈٹن کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔اسی حوالے سے آسٹریلیا کی وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی صحت بظاہر ٹھیک ہے لیکن جب وہ اٹھے تو انہیں بخار اور گلے میں سوزش محسوس ہوئی۔جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر محکمہ صحت سے رابطہ کیا،ٹیسٹ ہونے کے بعد کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی۔آسٹریلوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انہیں کوئینز لینڈ ہیلتھ نے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بارے میں بتایا۔کوئینز لینڈ ہیلتھ کی پالیسی ہے کہ جس کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آئے،اسے ہسپتال میں لازمی داخل کرانا ہوتا ہے

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: