پاکستانی نژازباکسر نے بھی کرونا وائرس کے سامنے ہتھیارڈال دیئے

0

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خوف کے باعث پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے21 مارچ کوپاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب دنیا بھر کے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور اکثر ممالک نے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک مقابلوں کو اپریل تک کے لیے ملتوی کردیا ہے جبکہ رواں سال ٹوکیو میں شیڈول کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے اولمپکس 2020 کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

دنیا کی مشہور ترین فٹبال لیگ انگلش پریمیئر لیگ ہو یا گالف ماسٹرز اور لندن میراتھن سبھی اس مہلک وائرس سے متاثرہوئے اس کے ساتھ ساتھ متعدد ممالک کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز بھی کرونا کے باعث منسوخ کی جاچکی ہیں۔

اب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بالآخر کرونا وائرس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

عامر خان نے سوشل میڈیا پر ان مقابلوں کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب اسلام آباد میں ہونے والے مقابلے کو منسوخ کیا ،میری دعا ہے کہ ہرکوئی اس موذی مرض سے محفوظ رہے۔

اس سے قبل عامر خان نے ایونٹ کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: