اداکارہ میرا کی فلم باجی کوایک اوراعزاز حاصل

0

اداکارہ میرا کی فلم "باجی” کوایک اوراعزاز حاصل، فلم 25 مارچ کو برطانوی ایشین فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی،،فلم” باجی”انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فیسٹیول میں بھی پیش کی جاچکی ہے

اداکارہ میرا کی فلم ‘باجی’ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقین کا مثبت ردعمل موصول ہوا اور اب یہ فلم ایک اور اعزاز اپنے نام کرانے میں کامیاب ہوگئی،فلم ‘باجی’ رواں سال منعقد ہونے والے برطانوی ایشین فلم فیسٹیول میں 28، 29 اور یکم اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔25 مارچ کو شروع ہونے والافیسٹیول 15 اپریل تک جاری رہے گا۔

فلم ‘باجی’ کی کاسٹ میں اداکارہ میرا کے ساتھ ساتھ آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، نیئر اعجاز نے اہم کردار ادا لیے ہیں،، فلم کی کہانی لولی وڈ کی ایک سینئر اداکارہ کی زندگی پر مبنی ہے جس کا کردار میرا نے نبھایا۔

برطانوی ایشین فلم فیسٹیول سے قبل فلم وینکور انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے جبکہ موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں اسے دو ایوارڈز بھی ملے تھے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: