بھارت کےاناڑی پائلٹس جدید ہیلی کاپٹرز اڑانے سے گھبرانے لگے

0

جدید ٹیکنالوجی انڈین فضائیہ کی سمجھ سے باہر،، بھارت کےاناڑی پائلٹس امریکی ساختہ جدید ہیلی کاپٹرز اڑانےسےگھبرانے لگے

بھارتی فضائیہ کے اناڑی پائلٹ امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے اتنا گھبرا گئے کہ انہوں نے اسے کھیت میں اتاردیا۔گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے پائلٹس نے پٹھان کوٹ فوجی اڈے سے نیا امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر اڑانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

ہواس باختہ دونوں پائلٹس اتنا خوفزدہ ہوئے کہ ہیلی کاپٹر کو واپس فوجی اڈے لے جانے کے بجائے جلدی میں ہوشیارپور کے علاقے میں کھیتوں میں کچھ اس برے انداز سے اتارا کہ جس سے ہیلی کو شدید نقصان پہنچا اور اب وہ بغیر مرمت کے اڑنے کے قابل نہ رہا اور اس واقعہ میں وہ خود بھی زخمی ہوگئے۔ بھارتی فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اس سے قبل جمعرات کے روز ہنڈن ایئر بیس موہن نگر سے چنڈی گڑھ کے لئے اڑان بھرنے والے ایئر فورس کے چیتا ہیلی کاپٹر کو بھی پائلٹ نے معمولی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایسٹرن پیری فیرل ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی تھی جس سے پائلٹ تو محفوظ رہا لیکن ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: