پاکستان

سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر

pensioner

وزیراعظم کے حکم پر تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی 30 اپریل تک کی جائے گی

رواں ماہ بھی حکومت نے تمام ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 30 اپریل تک جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چاروں صوبوں کو 30 اپریل تک تنخواہیں ادا کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

ادھر محکمہ خزانہ پنجاب نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر اپریل کی تنخواہیں اور پنشن ان کے اکاؤنٹ میں بھجوا دیں۔ تمام ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن دو تین دن پہلے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائیں گی۔

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا وبا اور رمضان المبارک کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن قبل ازوقت ادا کی جائیں جبکہ غریب اور دیہاڑی دار طبقے کیلئے احساس پروگرام بھی شروع کیا گیا ہےا ور 12 ہزارروپے فی خاندان کے حساب سے اب تک 28 لاکھ خاندانوں میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: