میگھا،طافو اور وریندرروز کے گائے کلام”بندیا مٹی دیا“ نےدھوم مچادی

0

میگھا،طارق طافواور وریندرروز کے گائے کلام”بندیا مٹی دیا“ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔اس کلام کی شاعری علی بخاری اور میوزک طارق طافو نے ترتیب دیاہے جبکہ ویڈیوکے ڈائریکٹر،کیمرہ مین اور ایڈیٹر سلیم خان ہیں۔ کلام کی کوریو گرافی وقاص علی اور ذیشان علی جانو نے دی ہے۔گلوکارہ میگھا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اس سے قبل اس کلام کی آڈیو ریلیز کی گئی تھی جو بہت پسندکی گئی اور جب سے اس کا ویڈیو ریلیز کیا ہے اس کو پسند کیا جارہا ہے۔ میگھا نے بتایاکہ اس کی تمام تر ویڈیو دبئی میں مکمل کی گئی ہے اور اس میں شامل ہر ایک نے اپنے کام کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ میگھا نے کہاکہ اس کلام کو گانے کا مقصد ایک پیغام سب تک پھیلانا ہے کہ انسان مٹی سے بنایا گیاہے اور اسے مٹی میں ہی واپس لوٹ کر جاناہے ہم نے اس میں پوری انسانیت کو بتایاہے کہ انسان کے دنیا میںآنے کا مقصد انسانیت سے پیار کرنا اسے عزت دینا اور اس پیار کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلانا کیونکہ انسانیت کا اصل مذہب پیارہی ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: