پاکستان صحت

سری لنکن پریمئر لیگ میں شامل پاکستانی فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سری لنکن پریمئر لیگ میں شامل پاکستانی فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔سری لنکن پریمیر لیگ میں شامل کینیڈین کھلاڑی رویندرپال سنگھ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے،کولمبو، کینڈی، گالے، ڈمبولا اور جعفنا کے شہروں کے نام سے منسوب 5 ٹیمیں سری لنکن پریمیر لیگ کا حصہ ہیں۔ ان ٹیموں کے درمیان 14 نومبر سے 6 دسمبر تک مقابلے جاری رہیں گے،سری لنکن پریمیر لیگ کی ٹیموں کے درمیان کل 23 مقابلے ہونے ہیں۔قبل ازیں یہ ٹونامنٹ اگست میں شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث تاریخ تبدیل کرنی پڑی تھی۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: