پاکستان

ملک بھر میں جمعہ سے انڈور شادیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، تین سو سے زائد مہمان شریک نہیں ہوسکیں گے

ملک بھر میں جمعہ سے انڈور شادیوں پر پابندی عائد کر دی گئی اور تقریب میں 300 سے زائد مہمان شریک نہیں ہوسکیں گے۔این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا منتظمین کی ذمہ داری ہوگی، کورونا کے پھیلاؤ یا اموات پر منتظم ذمہ دار ہو گا۔کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر منتظم کے خلاف کارروائی ہو گی۔ تقریب کا انعقاد اور جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا، شادی کی ان ڈور تقریب پر پابندی ہوگی لیکن آؤٹ ڈور کی اجازت ہو گی، مارکیز میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی، شادی کی آؤٹ ڈور میں کنوپی ٹینٹ کا استعمال ممنوع ہوگا۔شادی تقریب کے شرکاء کے مابین چھ فٹ کا فاصلہ ہوگا۔ تقریب کا میزبان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہو گا۔ شادی تقریب کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا جو رات دس بجے تک ختم کرنا ہوگا، تقریب کے ہر مہمان کیلئے ماسک پہننا لازم ہو گا، ہر مہمان کو ماسک اور سینیٹائزر میزبان فراہم کرے گا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: