ہٹلر کے گھر کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

0

جرمن نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی جائے پیدائش کو پولیس اسٹیشن بنایا جائے گا،،ہٹلر کی پیدائش آج سے ٹھیک 130 برس قبل آسٹریا میں واقع اس عمارت میں ہوئی تھی۔

آسٹرین عہدیداروں نے ایڈولف ہٹلر کے جائے پیدائش گھر کو غیرجانبدارانہ بنانے کا منصوبہ پیش کردیا جس کے تحت ہٹلر کے گھر میں بعض تبدیلیاں کرکے اسے پولیس اسٹیشن میں تبدیل کردیا جائےگا ۔

جرمنی کی سرحد سے نزدیک شمالی آسٹریا کے ٹاؤن براونیو میں پیلے رنگ کی عمارت میں ہٹلر 20 اپریل 1889ء کو پیدا ہوئے اور ایک شیر خوار بچے کے طور پر اپنی زندگی کے اولین مہینے اسی گھر میں گزارے تھے تاہم 2016ء میں حکومت نے اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا جبکہ اس عمارت کی تعمیر 500 سال قبل ہوئی تھی۔


آسٹریلن حکومت کی اس عمارت کے حصول کیلئے گھر کی مالکہ کے ساتھ ایک طویل جنگ بھی چلی جو گزشتہ سال ختم ہوئی ہے ۔ اس عمارت کی سابقہ مالکہ نے ایک قانونی دعویٰ دائر کرتے ہوئے ڈیڑھ ملین یورو کے زر تلافی کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ رقم تقریباﹰ 1.7 ملین امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔

2016ء میں آسٹرین حکومت نے اس عمارت کو یہ سوچ کر زبردستی اپنے ملکیت میں لے لیا تھا کہ وہ ہٹلر کی جائے پیدائش کے طور پر نئے نازی انتہا پسندوں کا مرکز نہ بن جائے

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: