دنیا بھرمیں کرونا وائرس سےہلاکتیں 3 لاکھ 82ہزار 479 ہوگئیں

0

دنیا بھرمیں کرونا وائرس سےہلاکتیں 3 لاکھ 82ہزار 479 ہوگئیں،،،متاثرہ افراد کی تعداد 64لاکھ 52ہزار 391تک جا پہنچی،،امریکا میں اب تک 1 لاکھ 8ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے لقمہ اجل بن چکےہیں

موذی کرونا وائرس کےمریضوں اوراس سےاموات میں دنیا بھرمیں روزبروزاضافہ ہو رہا ہے
دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 64لاکھ 52ہزار 391ہو چکی ہےجبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 82ہزار 479 ہو گئیں۔وائرس کےدنیا بھر میں 30 لاکھ 2ہزار 314مریض اب بھی ہسپتالوں اورقرنطینہ مراکز میں زیرِعلاج ہیں، جن میں سےبیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ30لاکھ 67ہزار 598مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا میں کرونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 8ہزار 59افراد موت کےمنہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 81 ہزار 205ہو چکی ہے جبکہ6لاکھ 45ہزار 974کرونا مریض اب تک شفایاب ہوچکےہیں۔کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالےسےممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبرپرپہنچ گیا ہےجہاں 24 گھنٹوں میں مزید 440 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 31ہزار 309ہو گئی ہےجبکہ کرونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ 58ہزار 237تک جا پہنچی ہے

برطانیہ میں کرونا سے اموات کی تعداد 39 ہزار 369 ہوگئی،اٹلی میں وائرس کی وباء سےمجموعی اموات 33 ہزار 530 ہوچکی ہیں،سپین میں کرونا کے اب تک 2 لاکھ87 ہزار 12مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 127 ہو چکی ہیں۔کرونا سے روس میں کل اموات 5ہزار 37ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4لاکھ23ہزار741ہو چکی ہے۔کرونا وائرس سےبھارت میں 5ہزار829ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار 129 ہو گئی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: