انڈونیشیا نے حج میں اپنے شہریوں کی شرکت منسوخ کردی

0

انڈونیشیا نے رواں برس اپنے شہریوں کی حج میں شرکت منسوخ کردی، انڈونیشین وزیر مذہبی امور کہتے ہیں کہ سعودی حکام تاحال حج کے حوالے سےصورتحال واضح نہیں کرسکے

انڈونیشیا کے وزیر برائےمذہبی امور فخر الرضی کاکہناہے کہ سعودی حکام کی تاحال صورت حال واضح کرنے میں ناکامی کے باعث حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے اور کورونا وائرس وبا کے باعث پیدا ہونے والے تحفظات کے بنا پر رواں سال حج میں اپنے عازمین کی شرکت منسوخ کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ انتہائی ناخوش گوار اور سخت فیصلہ تھا تاہم اپنے عازمین اور حج کارکنان کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھانا پڑا ہے۔ گزشتہ ماہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودود نے سعودی فرماں روا سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تھا اور دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد بھی صورت حال واضح نہیں ہوسکی۔

ہر سال حج میں سب سے بڑی تعداد انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے عازمین کی ہوتی ہے اور انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ کے مطابق رواں برس بھی انڈونیشیا کے لیے 2 لاکھ 21 ہزار کا کوٹہ رکھا گیا تھا جس میں سے 90 فیصد عازمین کی رجسٹریشن ہوچکی تھی۔

حکومتی فیصلے پر اس برس حج کا ارادہ رکھنے والوں میں اداسی اور مایوسی پھیل گئی ہے۔اس سے قبل سنگا پور کی حکومت بھی رواں برس حج میں اپنے شہریوں کے شرکت نہ کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: