پاکستان میں کئی اہم شخصیات بھی کرونا وائرس کا شکار

0

متاثرہ افراد میں سیاسی،سماجی،سرکاری شخسیات سمیت شوبز ستارے بھی شامل
وزیر کچی آبادی سندھ مرتضیٰ بلوچ انتقال کر گئے
مولا بخش چانڈیو،رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید،ایس ایس پی کورنگی کاٹیسٹ پازیٹوآیا
اداکار یاسر نواز اوراہلیہ ندا یاسر کرونا کے باعث گھر میں آئسولیٹ
عمران اسماعیل، فیصل ایدھی اور سعید غنی کرونا کو شکست دینےمیں کامیاب
ابرار الحق،روبینہ اشرف،سکینہ سموں اور اداکار نوید رضا بھی کرونا کاشکار

ملک بھر میں کرونا سے اہم شخصیات بھی متاثر ہوئیں، کچھ زندگی کی جنگ ہار گئیں، کچھ اس کے خلاف کامیاب ہوئیں۔ متاثرہ افراد میں سیاسی، سماجی، سرکاری اور پولیس افسران سمیت شوبز ستارے بھی شامل ہیں

گزشتہ روز سندھ میں کرونا وائرس سے وزیر کچی آبادی سندھ مرتضیٰ بلوچ انتقال کر گئے۔ پی پی سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی مہلک وبا سے متاثر ہیں۔ جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید، ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا۔
اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر بھی کرونا کے باعث گھر میں قرنطینہ ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، فیصل ایدھی اور صوبائی وزیر سعید غنی کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی سید مہدی شاہ دو ماہ پہلے کرونا سے انتقال کر گئے تھے۔
پنجاب میں بھی وائرس سے بڑی تعداد میں شخصیات متاثر ہوئیں۔ نامور گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق، ٹی وی آرٹسٹ روبینہ اشرف، سکینہ سموں اور اداکار نوید رضا کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔ اس سے پہلے گلوکار سلمان احمد وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی برگیڈیئر (ر) راحت امان اللہ بھٹی اور ان کے بیٹے عمر کا کوونا ٹیسٹ بھی پازٹیو آیا، جس کے بعد انہوں نے خود گھر میں قرنطینہ کر لیا۔
خیبر پختونخوا میں بھی مہلک وبا سے رکن اسمبلی متاثر ہو رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین کرونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔
جماعت اسلامی کے عنایت اللہ اور اے این پی کے رکن اسمبلی بہادر خان بھی وائرس کا شکار ہوئے، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔
تحریک انصاف کے عبدالسلام آفریدی، کامران بنگش، ضیاء اللہ بنگش اور امجد آفریدی کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی شفیق آفریدی بھی صحتیاب ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد میں ابھی تک 7 اراکین قومی اسمبلی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ متاثر ہونے والوں میں شہریار آفریدی اور عامر ڈوگر بھی شامل ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سمیت متعدد ایم این ایز صحتیاب بھی ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: