پاکستان

استنبول ،بشکیک اور اباہا کی پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ‘ ائیر مارشل ارشد ملک

Bolti News

قومی ائیر لائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ٹریول ایجنٹ قومی ائیر لائن کے بازو بنیں تاکہ قومی ادارے کو مضبوط کیا جاسکے،ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک و قوم مضبوط ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے لاہور کے ٹریول ایجنٹوں سے ملاقات میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ پی آئی اے کے پاس بہترین پیشہ ور صلاحیت کے حامل افراد موجود ہیں۔ ٹریول ایجنٹ ہمارے کاروباری شراکت دار ہیں اور یہ مضبوط شراکت داری قومی ائیر لائن کے مفاد کے علاوہ ان کے اپنے بہترین کاروباری مفاد میں بھی ہے۔ پی آئی ای کے افسران کمرشل بنیادوں پر فیصلے کرنے کا مکمل اختیار رکھتے ہیں۔ٹریول ایجنٹ اور پی آئی اے عملے کے درمیان قریبی رابطہ سے نہ صرف قومی اییر لائن کی کارکردگی اور ریونیو میں بہتری آئے گی بلکہ اس پیشہ سے وابستہ افراد مالی طور مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ استنبول کی پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ کی جارہی ہیں جبکہ بشکیک اور سعودی عرب کے شہر اباہا کی پروازیں بھی زیر غور ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریول ایجنٹوں کی جانب سے قومی ائیر لائن کی بہتری کی تجاویز کو سراہا اور ان پر عملدرآمد کا یقین دلایا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: