وقت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر نہ چلے تو پیچھے رہ جائیں گے ‘صائمہ نور

0

لاہور نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ بڑی اور چھوٹی سکرین پر جتنا بھی کام کیا ہے اسے لگن سے کیا ہے ،میری خوش قسمتی ہے کہ تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ،وقت بدل رہا ہے اور ہمیں بھی اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا بصورت دیگر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ایک انٹر ویو میں نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو نیا ٹیلنٹ بھی ملا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہی نئے اداکاروں کے کام میں پختگی اور نکھار آئے گا ۔ ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی اداکار پہلے روز ہی فلم انڈسٹری میں آئے اور کامیاب جائے بلکہ اسے اس کے لئے کئی سال درکار ہوتے ہیں۔ صائمہ نور نے کہا کہ میری نئی فلم ” باجرے دی راکھی ” میں بھی ایک نیا جوڑا متعارف ہوا ہے اور سب نے ان کی رہنمائی کی ہے ۔ مجھے قوی امید ہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی لوگوںکو اپنی جانب راغب کرے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: