ڈراموں میں معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل ،پسے ہوئے طبقات کو موضوع بنانا ہوگا ‘ آغا جرار

0

لاہور نامور رائٹر و ڈائریکٹر آغا جرار حیدر نے کہا ہے کہ ہمیں ڈراموں میں معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل خصوصاً پسے ہوئے طبقات کو موضوع بنانا ہوگا ، نوجوان نسل کی تربیت کرنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی اور اس پر سنجیدگی سے سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں آغا جرار نے کہا کہ میں نامور رائٹر خلیل الرحمان قمر کو اپنا استاد مانتا ہوں ، ان کی قربت میں رہ کر ان سے سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوںاور وہ بھی بڑی شفقت سے میری رہنمائی کرتے ہیں۔ آغا جرار نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ آپ قلم اٹھائیں اور کسی پراجیکٹ کا سکرپٹ تیار ہو گیا بلکہ اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے اور آج کے دور میں ناظرین کو ایک گھنٹے ٹی وی کے سامنے بٹھا کر رکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے پاکستان کو مہذب اور ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرانا ہے تو ہمیں اپنی نوجوان نسل کی تربیت شروع کرنا ہو گی اور اس کیلئے حکومتی سرپرستی نا گزیر ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: