ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے اپنے کام سے لوگوںکے چہروںپرمسکراہٹیںبکھیروں ‘ اکرم اداس

0

لاہور نامور کامیڈین اکرم اداس نے کہا ہے کہ ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے لوگوںکے چہروںپرمسکراہٹیںبکھیروں ، سہیل احمد بڑے فنکار ہیں اوران کے ساتھ جتنابھی کام کیا ہے ان سے سیکھا ہے۔ ایک انٹر ویو میں اکرم اداس نے کہا کہ کامیڈی اور برجستہ جملے بازی خدا کی طرف سے تحفہ ہوتا ہے ، میرے خیال میںہر کوئی کامیڈین نہیںسکتا ہے اور نہ اپنے الفاظ سے لوگوںکومحظوظ کر سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میںبڑے نامور کامیڈین موجود ہیں جو ایسے ایسے جملے بولتے ہیں کہ سننے والا دھنگ رہ جاتا ہے ۔ اکرم اداس نے کہاکہ ہم بھی اسی معاشرے میں رہتے ہیں اور لوگوںکے دکھ درد سے آگاہ ہیں ، جب ہمارے مزاحیہ پروگراموں اور اسٹیج ڈراموں سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آتی ہے تو اس سے بہت تسکین ملتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آج کے دور میںیہ بڑی نیکی ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: