جنسی زیادتی پر معروف اداکار متھن چکروتی کے بیٹے کیخلاف ایف آئی آر درج

0

نئی دہلی بھارت میں عدالت کے حکم پر دو سال بعد معروف اداکار متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے کیخلاف ساتھی اداکارہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ خاتون نے اوشیوارا تھانے میں اداکار متھن چکروتی کی اہلیہ یوگیتا بالی اور بیٹے مہاکشے کیخلاف ایف آر درج کرائی جس میں شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے، دھوکہ دہی اور اسقاط حمل کے لیے دبائو ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ایف آئی آر میں متھن چکروتی کی اہلیہ یوگیتا بالی کو بھی نامزد کیا گیا ہے، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ یوگیتا بالی کو ہمارے تعلقات کا بھی پتہ تھا اور انہوں نے بھی اسقاط حمل کے لیے مجھ پر دبائو ڈالا تھا اور دھمکیاں دی تھیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مہاکشے اور متاثرہ خاتون کے درمیان 2015 سے تعلقات تھے اور مہاکشے چکروتی نے نشے آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں شادی سے انکار کردیا۔ متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم کہا جاتا ہے کہ وہ بھوج پوری اداکارہ ہیں۔مہاکشے چکروتی پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کے لیے کئی بار کوششیں کیں لیکن ہر بار متھن چکروتی کے تعلقات کام آئے جس کے بعد مذکورہ خاتون نے دہلی کی مقامی عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم کے باوجود تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے میں دو ماہ کا عرصہ لگ گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: