ایران، اسلحہ کی خرید و فروخت پر یو این کی پابندی کی مدت ختم

0

تہران ایٹمی ڈیل کے تحت ایران پراقوام متحدہ کی جانب سے اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کی مدت کا 2015 کے جے سی پی او اے معاہدے کے تحت عائد پابندیاں ختم ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب علی رضا میریوسفی کا کہنا تھا کہ امریکا ڈیل سے یکطرفہ الگ ہوکر تنہا رہ گیا۔جے سی پی او اے ڈیل ایران، امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، یورپی یونین، روس اور چین کی جانب سے کی گئی تھی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد کے ذریعے اسکی توثیق کی تھی۔اقوام متحدہ نے امریکا کی جانب سے پابندیوں کو مسترد کردیا اور وعدہ کیا کہ وہ اپنی جانب سے پابندیاں ختم کرنے کی دی گئی تاریخ پر قائم ہے تاہم امریکی صدر کے ایگزیکٹوآڈر کے سبب امکان ہے کہ کئی ممالک ایران سے ڈیل کرنے سے گریز کریں گے تاکہ امریکا کی جانب سے ممکنہ ثانوی پابندیوں سے بچ سکیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: