شوبزانٹرٹینمنٹ

خوبرو اداکارہ ہما علی نے بھی اپنا نام ٹک ٹاکرکی فہرست میں شامل کرالیا

خوبرو اداکارہ ہما علی نے بھی اپنا نام ٹک ٹاکرکی فہرست میں شامل کرالیا۔ فلم،ٹی وی اور تھیٹرکی مقبول اداکارہ ہما علی نے بھی ٹک ٹاک ویڈیو زبناناشروع کر دی ہے جسے انہوںنے نہ صرف سوشل میڈیا اکائونٹس کے اسٹیٹس پر لگارکھا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ڈال رہی ہیں۔ ہما علی نے کہا کہ میں نے وقت کے تقاضوںکومدنظر رکھتے ہوئے تجرباتی بنیادوں پر یہ کام کیا ہے اورمیں نے اب تک جتنی بھی ٹک ٹاک بنائی ہیں انہیںپذیرائی ملی ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں اپنے اوپر ٹک ٹاکرکی چھاپ نہیں لگواناچاہتی ،میں ایک اداکارہ ہوں اور اسی میدان میں اپنا کیرئیر آگے بڑھائوں گی۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: