اداکارہ ثناء فخر کے گرد گھیرا تنگ، مالی معاملات کی چھان بین شروع

0

لاہور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے راحت فتح علی خان کے بعد معروف اداکارہ ثناء فخر کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایف بی آر نے اداکارہ ثناء فخر سے گزشتہ پانچ سال کا ٹیکس ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ادکارہ ثناء فخر کے گزشتہ پانچ سال کے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے مفصل رپورٹ فراہم کریں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء فخر نے 2019 ء میں اپنی آمدن 13 لاکھ روپے سالانہ ظاہر کی جبکہ انہوں نے 79ہزار 754روپے ٹیکس ادا کیا اداکارہ پر یہ بھی الزام عائد ہے کہ انہوں نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں اپنی پراپرٹی کی تفصیلات اور ان سے حاصل ہونے والی آمدن کو چھپایا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: