بین الاقوامی

یونان کی ترکی کے خلاف عالمی عدالت جانے کی دھمکی

Bolti News

یونان نے پڑوسی ملک ترکی کی جانب سے بے جا مداخلت اور یونانی مفادات کو نقصان پہنچانے پر یونانی وزیراعظم نے ترکی کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کی دھمکی دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ یونان کی جانب سے متعدد بار ترکی کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے کا عندیہ دیا اور ترکی کے ساتھ خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا مگر اس کے باجود یونان کے وزیراعظم کریاکوس میتسوتکیس نے کہا کہ ترکی نے اپنے تصرفات تبدیل نہ کیے تو ان کا ملک اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یونان ترکی کے ساتھ دیانت دارانہ اور نتیجہ خیز مکالمیکے لیے پر عزم ہے۔ اس کے باوجود اگر انقرہ نے اپنی روش نہ بدلی تو ہمارے پاس اپنے مفادات کے دفاع کے لیے اور کوئی راستہ نہیں بچے گا۔یونان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے وزیراعظم کریاکوس میتسوتکیس کا ایک بیان نقل کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین جلد رکن ممالک کے تزویراتی مفادات کی خاطر اہم اقدامات کا اعلان کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یونان اور ترکی کو مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ اگر اختلافات بات چیت کے ذریعے حل نہیں ہوتے تو ہمارے پاس بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کا آپشن موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے اقدمات نے سال 2020 کیدوران ‘نیٹو’ کی وحدت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ترک صدر نے قبرص کے شمالی متنازع علاقے واروشا کا دورہ کیا تھا جس پر یونانی حکومت کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: