بین الاقوامی

مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی

Bolti News

مراکشی سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ فرانس کے ایک قونصل جنرل نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شمالی علاقے طنجہ میں فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس کی لاش قونصل خانے کی عمارت کے اندر ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی ہے۔سیکیورٹی حکام اس واقعے میں مجرمانہ شبہات کے امکانات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مراکشی میڈیا نے تصدیق کی کہ قونصل جنرل نے اپنی رہائش گاہ کے اندر جہاں وہ تنہا قیام پذیر تھے نجی نوعیت کی پریشانیوں کی بنا پرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔انہوں نے مزید کہا کہ قونصل جنرل نے فرانسیسی وزارت خارجہ کو درخواست دی تھی کہ انہیں سفارتی ذمہ داریوں سے سبکدو ش کیا جائے حالانکہ انہیں چند ہفتے قبل ہی تعینات کیا گیا تھا۔مراکش میں فرانسیسی سفارت خانے نے جمعرات کے روز اپنے ٹویٹر پیج پر قونصل جنرل کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے خاندان سے تعزیت کی ہے تاہم اس خود کشی کے اسباب اور محرکات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔خیال رہے کہ 55 سالہ ڈنس فرانکوئس کو ستمبر کے وسط میں طنجہ میں فرانسیسی قونصل خانے کے سربراہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: