بین الاقوامی

بائیڈن کو ٹرمپ انتظامیہ سے معلومات نہ ملنے کا شکوہ

Bolti News

امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ سے معلومات نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایک بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شٹ ڈاون کا سامنا ہے، انہیں کورونا ویکسین کی مقدار کے بارے میں بتایا ہی نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت جو بظاہر جیتے اسے حکومتی ڈیٹا تک رسائی ملنی چاہیے، ٹرمپ انتظامیہ کا ہار نہ ماننا کورونا کے خلاف اقدام کو تاخیر کا شکار بناسکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین کے ٹرائل کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق نئی ویکسین وبائی مرض کے خلاف 95 فیصد تک تحفظ فراہم کر رہی ہے۔امریکی فائزر کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین کے موثر پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: