بین الاقوامی

فلسطین کا امارات اور بحرین میں سفیر واپس بھیجنے کا فیصلہ

Bolti News

اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے پرامارات اور بحرین سے اپنے سفیروں کو احتجاجا واپس بلا لیا تھا،رپورٹ
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے بلائے گئے اپنے سفیروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے پر متحدہ عرب امارات اور بحرین سے اپنے سفیروں کو احتجاجا واپس بلا لیا تھا۔دوسری جانب اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بعد بحرینی وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی نے اسرائیل کا دورہ کیا۔اسرائیل اور بحرین نے ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارت خانیکھولنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں نے ویزہ سروس شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: