معروف ڈھول پلیئرشیخ محمدشہبازکاہنہ والے علیل ہوگئے ہیں،جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے ملک بھرمیں جاری پروگراموں کوملتوی کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق ڈھول پلیئرشیخ محمدشہبازگزشتہ دنوں رات بھرایک نجی پروگرام میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے رہے ،جس سے ان کو بخارہوگیا،ڈاکٹروں نے شیخ محمدشہبازکوچندروزمکمل بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے،جس پر ڈھول پلیئرنے اپنے ملک بھرمیں جاری تمام پروگراموں کوملتوی کردیا ہے۔مکمل صحت یاب ہونے پر شیخ محمدشہبازدوبارہ سے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے پروگراموں کا آغازکردیں گے۔
٭٭٭٭٭٭