بین الاقوامی

بھارت میں دکان کا نام کورونا رکھنے سے کاروبار چمک اٹھا

Bolti News

بھارت میں سالوں پہلے اپنی دکان کا نام کورونا رکھنے والے شخص کا کاروبار اس وبا کے دوران چمک اٹھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص کا دعوی ہے کہ اس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام کورونا رکھا تھا اور اب اس وبا کورونا وائرس کے دوران اس کی دکان کی فروخت اچانک بڑھ گئی ہے۔کیرالہ کے شہری جارج نے بتایا کہ اس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام کورونا رکھا تھا اور دکان کا نام رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ لاطینی زبان میں کورونا کا مطلب تاج ہوتا ہے۔جارج نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ وہ اپنی دکان میں گھر کی تزین و آرائش کا سامان فروخت کرتا ہے۔جارج کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران اس نے دیکھا کہ دکان میں پہلے سے زیادہ کسٹمرز آنا شروع ہوگئے جس سے اس کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: