شوبزانٹرٹینمنٹ

مشکل کرداروں کو چیلنج کے طور پر لینے والا فنکار ہی کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے ‘ جاوید شیخ

سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ مشکل کرداروں کو چیلنج کے طور پر لینے والا فنکار ہی کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے ، کسی سے حسد نہ کریں او رخوش رہیں اسی سے انسان کی نہ صرف باہر کی خوبصورتی نمایاں ہوتی ہے بلکہ دلی اطمینان بھی ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں لیکن کامیابی کو برقرار رکھنے کیلئے اس سے بڑھ کر محنت کرنا پڑتی ہے ، جو فنکار چیلنجنگ کرداروں کو بخوشی قبول کرتے ہیں وہ کم وقت میں کامیابی کی منازل طے کر لیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کیلئے اداکاری کے شعبے میں نئی جہتوں کی تلاش میں رہنا پڑتا ہے اور اسی کے بل بوتے پر آپ کا نام اور مقام بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ اور صاحبزادی بھی شوبز میں ہیں اوران کی ہر قدم پر رہنمائی کرتا ہوں اور ان کے کام سے مطمئن ہوں اوریہی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے لئے کسی سے سفارش نہ کروں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: